Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بالی ووڈ کی معروف ڈانسر اور اداکارہ نے منگنی کر لی

آسکر 2023 میں رام چرن اور جونیئر این ٹی آر کے گانے پر ڈانس کرنے والی اداکارہ و ڈانسر لارین گوٹلیب نے منگنی کرلی ہے۔

حال ہی میں لارین گوٹلیب نے اپنے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ کے ساتھ  اپنی منگنی کا اعلان کیا ہے۔

لارین، جو 2013 میں ABCD: Any Body Can Dance کے ساتھ اپنے بالی ووڈ میں ڈیبیو کے لیے جانی جاتی ہیں، نے ایک پیار بھرا نوٹ لکھا اور اس کے ساتھ دل کو چھو لینے والی تصویروں کی ایک سیریز کے ساتھ اپنی منگنی کا اعلان کیا۔

اپنے بالی ووڈ ڈیبیو سے پہلے، لارین گوٹلیب نے 2005 میں امریکی ڈانس شو سو یو تھنک یو کین ڈانس کے سیزن تھری میں حصہ لیا تھا۔ امریکہ میں بطور ڈانسر، انہوں نے ریحانہ، ماریہ کیری، برٹنی سپیئرز، شکیرا اور اینریک ایگلیسیاس کے ساتھ پرفارم کیا تھا۔

لارین 2013 میں مشہور ہندوستانی ٹیلی ویژن ڈانس شو جھلک دکھلا جا کے چھٹے سیزن میں کوریوگرافر اور ساتھی پنیت پاٹھک کے ساتھ رنر اپ بھی تھیں

بعد میں، انہوں نے شو کے آٹھویں سیزن کو جج کیا۔ وہ ہارڈی سندھو کے شی ڈانس لائک کے میوزک ویڈیو میں بھی نظر آ چکی ہیں، جو 2019 میں ریلیز ہوئی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version