Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

راکی اور رانی کی پریم کہانی پر ہریتک روشن کے درعمل نے سب کو حیران کردیا

عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی پر ہریتک روشن کے درعمل نے سب کو حیران کردیا۔

ہریتک روشن کو آخر کار عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی سپر ہٹ فلم راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی دیکھنے کا موقع مل ہی گیا۔

ہریتک روشن نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر فلم  دیکھنے کے بعد ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے  پوری ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کرش اداکار نے لکھا، ’’کل رات راکی ​​اور رانی دیکھی، جوکہ ایک مکمل انڈین انٹرٹینر فلم ہے!!  مجھے بے حد پسند آئی، تحریر، پرفارمنس، بی جی ایم، سب کچھ پوائنٹ پر! میں اسے  دوبارہ دیکھوں گا،  سب اسے تھیٹر میں جاکر دیکھیں کیونکہ اسے  بڑی اسکرین کے لیے بنایا گیا ہے!۔

انہوں نے اپنی پوسٹ کا اختتام ایک سرخ دل والے ایموجی سے کیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں