Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

برج خلیفہ پر ’جوان‘ ٹریلر لانچ پر فینز کس رنگ کا لباس پہنیں گے؟ جانئیے

 شاہ رخ خان کی فلم جوان کا ٹریلر برج خلیفہ پر لانچ کیا جائے گا  جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کر دیا ہے۔

قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ کنگ خان نے اس ایونٹ میں اپنے سب چاہنے والوں کو مدعو کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ اس موقع پر محبت کو پھیلاؤ اور پیار کے رنگ میں رنگ جاؤ ، یعنی انہوں نے سرخ رنگ کا لباس پہنے کی بات کی ہے۔

شاہ رخ خان نے اپنے پیغام میں لکھا کہ جوان کا جشن میں آپ کے ساتھ نہ مناؤں  یہ ہو نہیں سکتا۔ آ رہا ہوں میں برج خلیفہ 31 اگست کو رات 9 بجے اور میرے ساتھ جوان کے جشن میں شامل ہو جائیں ۔

انہوں نے مزید لکھا کہ محبت دنیا کا سب سے خوبصورت احساس ہے، تو پیار کے رنگ میں رنگ جاؤ اور لال پہنو … کیا کہتے ہیں؟  پھر ریڈی۔۔۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں