Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیئر مین پی ٹی آئی کی رہائی؛ حریم شاہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے چیئر مین پی ٹی آئی کی رہائی کے حکم کے بعد سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے آج چیف جسٹس عامر فاروق نے سنادیا اور سزا معطل کر کے عمران خان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

خبر سامنے آتے ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

پوسٹ میں حریم شاہ نے لکھا کہ  پاکستانی قوم کو مبارک ہو ہائیکورٹ نے خان صاحب کو توشہ خانہ کیس میں باعزت بری کر دیا ہے۔

 

 

دوسری پوسٹ میں حریم شاہ کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کے آج کے فیصلے سے ثابت ہوا کہ جج ہمایوں دلاور نے  واضح وجوہات  کی بنا پر غلط فیصلہ دیا۔ جج دلاور کی وجہ سے عمران خان صاحب نے جو 24 دن جیل میں گزارے اس کا حساب کون دے گا ؟

 

 

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد کی سیشن عدالت کے  سابق جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ فوجداری کیس کا فیصلہ سنا یا تھا جس میں انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 3سال کی سزا سناتے ہوئے  ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں