بالی وڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان نے اپنی آنے والی نئی فلم جوان کے نئے گانے ‘ناٹ رمایا واستاوائیا’ کی مکمل ویڈیو فینز کے ساتھ شئیر کردی۔
شاہ رخ خان نے ایک بار پھر اپنی پرفارمنس سے مداحوں کے دل موہ لیے ہیں۔ سپر اسٹار نے فلم جوان کے نئے گانے ‘ناٹ رمایا واستاوائیا’ کی مکمل ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی ہے، جسے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
کنگ خان کے اس اقدام نے فینز میں جوش و خروش اور توقعات کو ناصرف مزید بڑھا دیا بلکہ اب یہ گانا بھی انٹر نیٹ پر دھوم مچا رہا ہے۔
رہےکہ شاہ رخ خان کی فلم نے ریلیز سے 15 دن پہلے امریکہ میں ایڈوانس بکنگ کے ذریعے 2 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔
جوان کے پروڈیوسرز نے ریلیز سے 20 دن پہلے فلم کی بیرون ملک ایڈوانس بکنگ کھول دی تھی، جس نے صرف امریکہ میں ہی دو کروڑ روپے اکٹھے کیے ہیں۔
ایک طرف سنی دیول کی گدر 2 کنگ خان کی روان سال کی ہٹ ریلیز پٹھان کے باکس آفس کے ریکارڈ کو عبور کرنے کی تیاری کر رہی ہے، تو دوسری طرف شاہ رخ خان کی جوان کی ایڈوانس بکنگ دھوم مچا رہی ہے۔
یاد رہےکہ دنیا بھر میں جوان 7 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
