Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ماہرہ خان کس موذی مرض میں مبتلا ؟ اداکارہ کا اہم انکشاف

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ذہنی دباؤ کے سبب شدید بیمار ہوجانے کا انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ چھ سال قبل میری فلم ’رئیس‘ کی شوٹ ختم ہوئی سب ٹھیک چل رہا تھا، فلم جلد ہی ریلیز ہونے والی تھی کہ اچانک پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی تنازعات نے سر اٹھا لیا اور سب کچھ بدل گیا۔

   انہوں نے کہا کہ مجھے دھمکی آمیز فون کالز موصول ہوتی تھیں، نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت سے لوگ مجھے دھمکیاں دے رہے تھے ، میں بے حد خوفزدہ ہوگئی تھی، بھارت کی عوام مجھے کہہ رہی تھی کہ ہمارے ملک سے بہار نکلو جبکہ پاکستانی عوام کہہ رہی تھی کہ بھارتی فلم کرنے کی ضرورت ہی کیا تھی ؟

ماہرہ خان نے کہا کہ مجھے اس بات کا تو افسوس تھا ہی کہ میں اپنی فلم کی پروموشن کیلئے بھارت نہیں جاسکتی تھی لیکن سب سے زیادہ دکھ اس بات کا تھا کہ میری فلم میرے اپنے ملک میں ریلیز نہیں ہوگی، اور اسی پریشانی کے عالم میں میرے اندر سالوں سےچھپی انزائیٹی اور ڈپریشن باہر آگیا اور ذہنی دباؤ اس قدر بڑھ گیا تھا کہ ایک دن میں چکرا کر گر گئی اور تھراپی کیلئے گئی۔

اداکارہ نے کہا کہ میری زندگی میں پہلی مرتبہ تھا کہ میں نے تھراپی کا راستہ منتخب کیا،  میں تھراپسٹ پر تھراپسٹ بدل رہی تھی لیکن مجھے کوئی فرق نہیں پڑ رہا تھا، میری حالت ویسی ہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اسی سال رئیس ریلیز ہوئی، میری پاکستانی فلم ورنہ بھی اسی سال ریلیز ہوئی اور اس کے ساتھ ساتھ رنبیر کپور اور میری متنازع تصویر والا واقعہ بھی پیش آگیا اور میں بُری طرح سے ٹوٹ گئی، وہ سال میری زندگی کا سب سے مشکل وقت تھا، سب اچانک سے بدل گیا تھا۔

ماہرہ خان نے کہا کہ مجھے ڈر تھا کہ میری فلم ’ورنہ‘ کوئی دیکھنے نہیں آئے گا لیکن وہ کامیاب رہی، مجھے سب نے بے حد سپورٹ کیا پر اس کے باوجود میری ذہنی حالت ویسی ہی تھی، میں ابھی بھی ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ اس وقت میں ایک کنسلٹنٹ کے پاس گئی جو میرے لیے بے حد اچھی ثابت ہوئیں اور انہوں نے مجھے بتایا کہ آپ کو ’مینک ڈپریشن‘ ہے اور اس دن سے آج تک میں اس مرض کی دوائیاں کہا رہی ہوں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں