Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عامر خان کی نئی فلم کب ریلیز ہو گی؟ تاریخ سامنے آگئی

بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کی نئی فلم اگلے برس دسمبر میں ریلیز ہوگی۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی نئی فلم اگلے برس کرسمس کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

فی الوقت پروجیکٹ کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن اس کا کام جنوری 2024 میں شروع ہوجائے گا، اس وقت فلم قبل از پروڈکشن مرحلے میں ہے۔

اس حوالے سے فلمی تجزیہ کار ترن آدرش کا کہنا ہے کہ عامر خان فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔

فلم پر اگلے سال 20 جنوری سے کام شروع ہوجائے گا جبکہ 20 دسمبر 2024 کو ریلیز ہوگی۔

واضح رہے کہ عامر خان کی آخری فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ شائقین میں زیادہ پذیرائی حاصل نہیں کرسکی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں