جوان کی ریلیز میں دو ہفتے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے جس کا شائقین بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
جنوری میں پٹھان کے ساتھ بلاک بسٹر واپسی کے بعد شاہ رخ خان اس سال اپنی دوسری ریلیز کے لیے تیار ہیں اور ایٹلی کمار کی طرف سے ہدایت کی گئی اس فلم کی ایک جھلک پیش کی گئی تھی جسے بہت پسند کیا گیا تھا تاہم اب اس فلم کا ٹریلر بھی بہت جلد ریلیز کردیا جائیگا۔
اطلاعات کے مطابق، جوان کا ٹریلر 31 اگست کو ریلیز کیا جائے گا اور توقع ہے کہ یہ بڑے پیمانے پر، ایکشن سے بھرپور اور ایسے لمحات سے بھر پور ہوگا جسے شاہ رخ خان کے مداح سینما گھروں میں دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔
یہ فلم 7 ستمبر 2023 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز ہوگی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















