Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ رخ خان اور رشمیکا منڈنا پہلی بار ایک ساتھ نظر آئیں گے

شاہ رخ خان اس وقت اپنی فلم جوان کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جو 7 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے لیکن ایسا ہونے سے پہلے، انہوں نے اپنے مداحوں کو ایک اور سرپرائز دے دیا ہے۔

اس حوالے سے جاری رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ خان اور اداکارہ رشمیکا منڈنا پہلی بار ایک ساتھ نظر آئیں گے جو کہ دونوں کے مداحوں کے لئے ایک بڑا سرپرائز ثابت ہوا ہے۔

رپورٹس مییں بتایا گیا ہے کہ شاہ رخ خان اور رشمیکا مڈنا کسی فلم کے لئے نہیں بلکہ فوڈ برانڈ کے اشتہار کے لیے ٹیم اپ ہوئے ہیں۔

رپوڑس میں بتایا گیا ہے کہ دونوں نے ممبئی کے یش راج اسٹوڈیو میں اس اشتہار کی شوٹنگ کی۔

خیال رہے کہ پہلا ایسا موقع ہے جہاں معروف نام پہلی بار ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version