Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چندر مکھی 2 میں کنگنا رناوت کے کردار کے متعلق اہم انکشاف

 بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے انکشاف کیا کہ چندر مکھی 2 میں ان کے کردار کی اداءیگی میں کس نے ان کی مدد کی۔

چندر مکھی 2، 15 ستمبر کو ریلیز کے لیے تیار ہے اور حال ہی میں چنئی میں منعقد ہونے والے ایک آڈیو لانچ ایونٹ میں اداکارہ کنگنا رناوت نے اس فلم میں اپنے کردار کے متعلق اہم انکشافات کئے ہیں۔

کنگنا رناوت، جو اس فلم میں چندر مکھی کے کردار میں نظر آئیں گی نے بتایا ہے کہ ڈائریکٹر پی واسو اور معروف کوریوگرافر کلا ماسٹر کی رہنمائی میں، انہوں نے وہ چیز پیش کی ہے جو ان کی سب سے نمایاں پرفارمنس میں سے ایک ہوگی۔

کلا ماسٹر نے خاص طور پر کنگنا رناوت کو اپنے کردار کی باڈی لینگویج اور تاثرات کو بہترین بنانے میں مدد کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

اس فلم کے حوالے سے کنگنا نے اپنی امید کا اظہار کیا کہ ناظرین اس منفرد مافوق الفطرت کامیڈی ایڈونچر میں ان کی اداکاری سے پوری طرح لطف اندوز ہوں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں