ایکتا کپور کو آئندہ بین الاقوامی ایمی ایوارڈز کی تقریب میں ڈائریکٹوریٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق، ایکتا کو یہ خصوصی ایوارڈ 20 نومبر کو نیویارک میں منعقدہ ایک تقریب میں دیا جائے گا۔
یہ خبر بھارتی پروڈیوسر نے اپنے انسٹاگرام فیڈ پر شیئر کرتے ہوئے، انہوں نے لکھا، ” اس اعزاز کے ملنے کی خوشی میں جوش و خروش سے بھرپور ہوں۔
View this post on Instagram
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایوارڈ میرے دل میں ایک الگ مقام رکھتا ہے، جو ایک ایسے سفر کی علامت ہے جو کام سے بالاتر ہے۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے عالمی سطح پر اپنی قوم کی نمائندگی کرنا ایک اعزاز کی بات ہے۔
علاوہ ازیں اپنے پوسٹ میں ایکتا کپور نے ان کا ساتھ دینے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















