بالی ووڈ کی بیبو، اداکارہ کرینہ کپور او ٹی ٹی پر ڈیبیو کے لئے تیار ہیں جس میں وہ وجے ورما اور اداکار جیدیپ اہلوت کے ساتھ نظر آئیں گی۔
اس پراسرار تھرلر فلم میں اداکارہ کرینہ کپور کا کیا کردار ہوگا اور وہ کس طرح نظرآئیں گی اس حوالے سے اداکار وجے ورما نے اہم انکشاف کیا ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں، اداکار وجے ورما نے فلم میں اپنے ساتھی اداکاروں کے کردار کے بارے میں بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ اس فلم میں کرینہ بالکل نئے اوتار میں نظر آئیں گی، ایسا کچھ جو ناظرین نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔ یہ ایک بہت متاثر کن کارکردگی ہے۔
خیال رہے کہ جانے جان سوجوئے گھوش کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم جاپانی ناول دی ڈیوشن آف سسپیکٹ ایکس کی موافقت ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
