شاہ رخ خان کی فلم جوان 2023 کی سب سے زیادہ متوقع فلموں میں سے ایک ہے اور پٹھان کی زبردست کامیابی کے بعد شائقین بڑی اسکرینوں پر کنگ خان کا جادو دیکھنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
میکرز کی جانب سے فلم کے ٹریلر جاری کرنے کی تاریخ کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے تاہم شاہ رخ خان نے بھی ایک اعلان کے ساتھ اپنے مداحوں کو خوش کردیا ہے۔
حال ہی میں شاہ رخ خان نے اپنے ٹویٹر اور انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی اور اعلان کیا کہ وہ ریلیز سے قبل اآڈیو لانچ ایونٹ کے لیے چنئی جائیں گے۔
Vanakkam Chennai, I am coming!!! All the Jawans – girls & boys at Sai Ram Engineering College be ready… I am excited to meet you all! Might even do some tha tha thaiya if asked. See you tomorrow 3PM onwards. pic.twitter.com/1VjoX2xhNE
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) August 29, 2023
اس کے علاوہ شاہ رخ خان کے ساتھ، فلم میں مرکزی خاتون کا کردار ادا کرنے والی ساؤتھ سپر اسٹار نینتھارا، اور مرکزی مخالف، وجے سیتھوپتی مبینہ طور پر اس عظیم الشان تقریب میں شرکت کے لیے تیار ہیں۔
اطلاعات کے مطابق، ٹیم جوان نے ملک بھر میں سپر اسٹار کی مقبولیت اور فلم کی اسٹار کاسٹ جس میں زیادہ تر جنوبی ہندوستانی اداکار شامل ہیں، کو دیکھتے ہوئے ایک تامل فلم کی طرح براہ راست جنوبی ہندوستان میں شاہ رخ خان کی فلم کی تشہیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دریں اثنا، گوری خان اور گورو ورما کی پروڈیوس کردہ جوان 7 ستمبر 2023 کو سینما گھروں کی زینت بننے والی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















