Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رانی مکرجی ’مردانی 3 ‘میں پولیس آفیسر بننے کیلئے تیار

رانی مکرجی ’مردانی 3 ‘میں بھی بھی تیسری بار پولیس آفیسر شیوانی بننے کیلئے تیار ہیں۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں بالی وڈ کی با صلاحیت اداکارہ رانی مکر جی نے اپنی کامیاب فلم  مردانی 3 کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ  “میں شیوانی کا کردار ادا کرنا پسند کروں گی۔ جب میں نے مردانی 2 کی تھی تو میں کافی نروس تھی کیونکہ میں نے اس سے پہلے کبھی کوئی سیکوئل نہیں کیا تھا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جب بھی کوئی فلم ختم ہوتی ہے تو میں اپنے کرداروں کو پیچھے چھوڑ دیتی ہوں اور پھر مجھے نہیں معلوم کہ میں اس حصے کو دوبارہ پیش کر سکوں گی یا نہیں۔

انہوں نے کہاکہ مردانی 2 کے بعد میں حیران تھی  کہ مجھے سیکوئل کرنے اور شیوانی کے کردار کو دوبارہ پرفارم کرنے میں مزہ آیا لہذا اب میں اسے مردانی 3 میں دوبارہ پرفارم کرنا چاہتی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا، “میں بہت خوش اور پرجوش ہوں گی اگر مردانی 3 کا اسکرپٹ سامنے آتا ہے اور ہم فلم بنائیں گے۔ میں ایک اداکار کے طور پر ہمیشہ یہ مانتی ہوں کہ ہم فلم صرف اس لیے نہیں کرنا چاہتے کہ وہ اچھی لگتی ہے، ہمیں فلم اس وقت بنانے کی ضرورت ہے جب اسکرپٹ اچھا ہو اور ہم ایسی فلم بنانا چاہتے ہیں جس سے فرق پڑے۔

رانی مکرجی نے کہاکہ مردانی 3 کے ساتھ، اگر کہانی میں وہ مادہ نہیں ہے جو میں چاہتی ہوں تو پھر ہم فلم نہیں بنا سکتے۔ یہ ایک ایسی چیز ہونی چاہیے جس سے لوگ آج تعلق رکھتے ہیں اور لڑکیاں اسے بااختیار محسوس کرتی ہیں، تب ہی ہم مردانی 3 کر سکتے ہیں۔ ہم اسے صرف اس لیے نہیں کر سکتے کہ یہ دلچسپ لگتا ہے۔ میں امید کر رہی ہوں کہ اگر  مردانی تھری کیلئے اچھی اسکرپٹ سامنے آئی تو میں اس کے ساتھ آگے بڑھوں گی ۔

واضح رہے کہ مردانی 2014 جبکہ مردانی ٹو 2019 میں ریلیز ہوئی۔ اس میں رانی مکھرجی انسپکٹر شیوانی شیواجی رائے کے کردار میں نظر آئی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں