Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ساؤتھ فلم انڈسٹری کے ساتھ کام کرنے میں مزہ آیا، شاہ رخ خان کا اعتراف

شاہ رخ خان حال ہی میں ‘جوان’ آڈیو لانچ کے لیے چنئی میں تھے، اس تقریب کے دوران انہوں نے اپنے ساتھی اداکاروں اور عملے کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے اپنے ساتھی اداکار وجے سیتھوپتی کی تعریف کی اور انیرودھ کو ‘اپنا بچہ’ کہا۔

‘جوان’ کی پری ریلیز تقریب 30 اگست کو چنئی میں ہوئی تھی، سری سائرام انجینئرنگ کالج میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں شاہ رخ خان، وجے سیتھوپتی، سانیا ملہوترا، ایٹلی اور انیرودھ روی چندر موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، کنگ خان نے فلم کی کاسٹ اور عملے کی تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

شاہ رخ نے بتایا کہ انہیں کس طرح ساؤتھ فلم انڈسٹری میں کام کرنے میں مزہ آیا اور انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس دوران انہیں مختلف لوگوں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

خیال رہے کہ ‘جوان’ 7 ستمبر 2023 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز ہو رہی ہے۔ اس میں شاہ رخ خان کے ساتھ وجے سیتھوپتی، نینتھارا، سانیا ملہوترا اور پریمانی ہیں۔ فلم میں دیپیکا پڈوکون بھی ایک مختصر کردار میں نظر آئیں گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں