Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پربھاس کی فلم ‘سالار’ کا ٹریلر جاری کرنے کی تاریخ سامنے آگئی

‘آدی پورش’ کی ناکامی کے بعد، پربھاس اپنی آنے والی فلم ‘سالار’ سے امیدیں وابستہ کر رہے ہیں۔

‘KGF’ شہرت کے پرشانت نیل کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 2023 کی سب سے زیادہ متوقع فلموں میں سے ایک ہے۔ فلم کی ریلیز میں ایک ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔

اس حوالے سے جاری رپورٹس کے مطابق ‘سالار’ کا ٹریلر 6 ستمبر کو ریلیز ہونے کا امکان ہے۔

‘سالار’ کی پہلی جھلک نے کئی ریکارڈ توڑ دیے ہیں اور پرومو جاری ہونے کے بعد سے ‘سالار’ کا چرچا کافیبڑھ گیا، جس میں پربھاس کے کردار کا موازنہ ڈائنوسار سے کیا گیا ہے۔

 فلم 28 ستمبر کو شاندار ریلیز کے لیے تیار ہے اور اسیے میں شائقین کو فلم کے ٹریلر کا انتظار ہے جو کہ 6 ستمبر کو ریلیز ہونے کا امکان ہے۔

پرشانت نیل کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم، سالار ایک ایکشن ڈرامہ ہے جس میں پربھاس، پرتھوی راج سوکمارن، شروتی ہاسن اور جگپتی بابو مرکزی کرداروں میں ہیں۔ پہلا حصہ 28 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگا۔ سالار کو ہومبلے فلمز نے پروڈیوس کیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں