Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سلمان خان اور عالیہ بھٹ کی فلم انشا اللہ اب نہیں بنے گی؟

سنجے لیلا بھنسالی نے سپر اسٹار سلمان خان اور عالیہ بھٹ کے ساتھ اپنا میگا پراجیکٹ انشاء اللہ منسوخ کر دیا ہے۔

سنجے لیلا بھنسالی کی پروڈکشن کمپنی بھنسالی پروڈکشن کی سی ای او پریرنا سنگھ نے بتایا کہ  انشااللہ کی کہانی بہت ہی زبردست ہے لیکن جب وقت آئے گا تو یہ ضرور بنے گی، لیکن فی الحال یہ کوئی فوری منصوبہ نہیں ہے۔

رواں سال کے آغاز میں یہ خبرگردش کر رہی تھی کہ  بھنسالی تخلیقی طور پر اس پروجیکٹ کی طرف مائل ہیں اور اسے بنانا چاہتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انشا اللہ  رومانوی کامیڈی فلم ہے اسی وجہ سے فلم ساز اس  فلم کے لیے 90 کی دہائی کے 3 ٹاپ میگا اسٹارز میں سے دو کو شامل کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

واضح رہےکہ بھنسالی فی الحال اپنی پیریڈ ڈرامہ ویب سیریز ہیرامنڈی کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔ اس میں سوناکشی سنہا، ادیتی راؤ حیدری، ریچا چڈھا، اور منیشا کوئرالا سمیت کئی اداکاراؤں نے کام کیا ہے،  اس کے بعد، وہ مبینہ طور پر رنویر سنگھ کے ساتھ بیجو باورا پر کام شروع کریں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version