بالی ووڈ کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ انڈسٹری کی تین نسلوں کی بہترین اور معروف خواتین کو ایک ساتھ اسکرین پر ایک پلیٹ فارم پر دیکھا جائیگا۔
حال ہی میں بھارت کی معروف آن لائن بیوٹی پلیٹ فارم ٹیرا کی جانب سے برانڈ کے نئے چہروں کو متعارف کرایا گیا ہے جس میں سپر اسٹارز کرینہ کپور اور کیارا ایڈوانی کے ساتھ دی آرچیز کی اداکارہ سہانا خان بھی شامل ہیں، جو جلد ہی بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی ہیں۔
دوران تقریب تینوں دیواز نے ریڈ کارپٹ پر ایک ساتھ پوز کیا جس دوران کرینہ ایک کلاسک سیاہ شاندار لباس پہنی ہوئیں تھیں جبکہ کیارا اڈوانی بھی کم نہیں، ہمیشہ کی طرح خوبصورت لگ رہیں تھیں اور سہانا خان اس تقریب میں سرخ رنگ کے لباس میں بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔
ٹیرا کے تحت تینوں کا اشتہار بھی جاری ہوچکا ہے جس میں کرینہ کپور، کیارا ایڈوانی اور سہانا خان اپنے اپنے منفرد انداز میں خوبصورتی کو بیان کرتی نظر آرہی ہیں۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
View this post on Instagram
ان اشتہارات کے ساتھ کرینہ کپور، کیارا اڈوانی اور سہانا خان نے اپنے دلکش انداز سے انٹرنیٹ پر طوفان برپا کردیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















