Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جوان کی ریلیز کا جشن؛ کنگ خان کے 85 ہزار فینز کا ساتھ فلم دیکھنے کا فیصلہ

شاہ رخ خان کی ایکشن سے بھرپور فلم جوان کی ریلیز کا جشن منانے کے لئے 7  ستمبر کو سپر اسٹار کے  85 ہزار فینز نے ساتھ فلم دیکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس آر کے فین کلب اور ایس آر کے یونیورس نے ہندوستان کے 300 سے زیادہ شہروں میں اس ایکشن سے بھرپور تفریحی فلم کے لیے فین شوز کا اہتمام کیا ہے، جو کسی بھی ہندی فلم اسٹار کے لیے ایک ریکارڈ ہے۔

ایس آر کے یونیورس کے شریک بانی یش پرانی نے میڈیا کو اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، “ایس آر کے یونیورس ہندوستان کے 300 سے زیادہ شہروں میں جوان کے متعدد شوز کا انعقاد کر رہا ہے۔ ہم پہلے دن  کے 85,000 مداحوں کی شرکت کی توقع کر رہے ہیں اور ہم ملک بھر میں تقریبات کے ساتھ جوان کا استقبال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version