پاکستان کے معروف اداکار سعود قاسمی نے بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار سعود قاسمی نے ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں سے متعلق گفتگو کی۔
انہوں نے اپنے خاندان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی اور آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ میرے رشتہ دار ہیں۔
سعود قاسمی نے کہا کہ بھارت میں مقیم میرے خالہ زاد بھائی کی شادی نواز الدین صدیقی کی بہن سے ہوئی ہے جبکہ آسٹریلیا کے کرکٹر عثمان خواجہ بھی میرے رشتے دار ہیں بلکہ ہم دونوں بچپن میں ایک ساتھ کرکٹ بھی کھیلتے تھے۔
اداکار نے جویریہ سعود سے اپنی شادی کے بارے میں بتایا کہ ہماری شادی اپنی پسند کی نہیں بلکہ گھر والوں کی مرضی سے ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ میری بہن نے جویریہ کو پسند کیا تھا اور اس کے بعد جویریہ کے والدین کو منانے کے لیے 4 بار ان کے گھر جانا پڑا۔
اداکار نے کہا کہ رشتے کی بات کرنے کے لیے جویریہ کے گھر جانے والوں میں امجد صابری مرحوم، اداکار رینبو، اداکار شان اور برگیڈیئر (ر) حارث نواز بھی شامل تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















