پاکستان کی معروف اداکارہ ہاجرہ یامین کو اپنی ’فٹنس‘ سے متعلق تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا ہے۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ ہاجرہ یامین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں دیکھنے کے بعد وہ صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔
شیئر کی گئی تصاویر میں ہاجرہ یامین ورزش کے بولڈ لباس میں ملبوس شیشے کے سامنے اپنی شرٹ کو اٹھاتے ہوئے کیمرے کے سامنے مسکراتے پوز دے رہی ہیں۔

اداکارہ نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ آخر کار اُن کی ساری محنت رنگ لے آئی، بدلتی صورتحال دیکھ کر اُنہیں بہت خوشی ہوتی ہے، نظم و ضبط کے ساتھ یکسوئی بہت معنی رکھتی ہے۔

تصاویر میں اداکارہ کا پیٹ نظر آ رہا ہے جس پر انٹرنیٹ صارفین اُنہیں سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا ہے کہ فٹنس کا مطلب کپڑے اتارنا نہیں ہوتا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















