Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’خوشی‘ کو پسند کئے جانے پر سمانتھا کا اپنے مداحوں سے اظہار تشکر

اپنی بیماری کی وجہ سے کام سے بریک پر جانے والی معروف اداکارہ، سمانتھا روتھ پربھو کی فلم ’خوشی‘ یکم ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنی ہے جسے شائقین بہت پسند کر رہے ہیں۔

حال ہی میں ریلیز ہونے والے اپنے فلم پر زبردست ردعمل اداکارہ نے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے چند تصاویر اور ایک ویڈیو شیئر کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Samantha (@samantharuthprabhuoffl)

اس پوسٹ میں اداکارہ نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے اور لکھا کہ “یہ کبھی بھی آسان نہیں ہوتا، یہ ایک خواب کے سچ ہونے کا امکان ہے جو زندگی کو دلچسپ بناتا ہے۔ کشی کے لیے آپ کا شکریہ… تصویر 1- فلم کی ریلیز کے بعد… تصویر 2 اور 3- اس سے پہلے کا دباؤ ویڈیو 4- آپ مجھے زندہ خوش قسمت لڑکی کی طرح محسوس کرواتے ہیں،”

خیال رہے کہ معروف خاتون ریلیز کی تقریبات کا حصہ نہیں تھیں کیونکہ وہ اس وقت کیلیفورنیا میں چھٹیاں گزار رہی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں