شاہ رخ خان کی فلم جوان کی ایڈوانس بکنگ 1 ستمبر بروز جمعہ صبح 10 بجے شروع ہوئی تھی اور ایک دن سے بھی کم وقت میں 4 کروڑ روپے سے زیادہ کے ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔
اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ شاہ رخ خان کی فلم جوان سال کی سب سے زیادہ منتظر فلموں میں سے ایک ہے اور ہر کوئی اس فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہے۔
اس حوالے سے جاری پونے والے ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یکم ستمبر کو فلم کی ایڈوانس بکنگ کے آغاز کے بعد صرف 24 گھنٹوں کے دوران سلمان خان کی فلم ‘کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کی ایڈیوانس بکنگ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
جوان کے لیے ایڈوانس بکنگ جمعہ کی صبح 10 بجے شروع ہوئی اور اسی دن سہ پہر 3 بجے تک 4 کروڑ روپے کے 1.18 لاکھ ٹکٹ فروحت کئے گئے۔
رات 9 بجے تک، تین بڑے ملٹی پلیکس چینز میں 1,24,000 ٹکٹ فروخت ہوئے اور جوان کے تامل ورژن نے بھی 15-20 لاکھ روپے کے ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔
اس کا مطلب ہے کہ جوان ایڈوانس بکنگ کے پہلے ہی روز سلمان خان کی کسی کا بھائی کسی کی جان کی کل ایڈوانس بکنگ کو پیچھے چھوڑ چکا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















