Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹوئنکل کھنہ نے اپنی ماسٹرز کی ڈگری مکمل کر لی

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار کی اہلیہ اور معروف سابق اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے اپنی ماسٹرز کی ڈگری مکمل کر لی ہے۔

حال ہی میں، ان کے مداحوں اور دوستوں نے انہیں لندن یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد مبارکباد دی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Twinkle Khanna (@twinklerkhanna)

ٹوئنکل کھنہ گزشتہ سال اس وقت سرخیوں میں تھیں جب انہوں نے لندن یونیورسٹی میں فکشن رائٹنگ کے ماسٹرز پروگرام میں داخلہ لیا تھا اور اب انہیں کامیابی سے اپنی ڈگری مکمل کرنے پر سراہا جا رہا ہے۔

اداکارہ سے بننے والی مصنفہ نے ایک ریل شیئر کی اور اس میں اپنے دوران مطالعہ تاثرات کا بھی ذکر کرتے ہوئے ایک طویل پوسٹ  شیئر کیا ہے۔

دوسری جانب ایک اچھا شوہر ہونے کے ناطے اکشے کمار نے اپنی اہلیہ ٹوئنکل کو کامیابی کے ساتھ ڈگری مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور ان کی کامیابی کو سراہا۔

خیال رہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ٹوئنکل کھنہ نے جب اداکاری کی تھی تو بہت شاندار پرفارمنس دی تھی لیکن چند سال قبل، اداکارہ نے فلم انڈسٹری کو الوداع کہہ کر کل وقتی مصنف بننے کا ارادہ کیا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹوئنکل کھنہ معروف اخبارات میں “مسز فنی بونز” کے نام سے کالم لکھتی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں