معروف اداکارہ کرینہ کپور، بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنی کامیابی کے بعد اب او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر فلم ’جانے جان‘ کے ساتھ اپنے ڈیبیو کے لئے تیار ہیں ۔
کرینہ کپور خان، وجے ورما، اور جئے دیپ اہلاوت کی فلم جانے جان کے آفیشل ٹیزر کے بعد اب اس فلم کا پہلا پوسٹر بھی جاری کردیا گیا ہے ۔
View this post on Instagram
2 ستمبر کو، نیٹ فلکس انڈیا آفیشل نے انسٹاگرام پر فلم جانے جان کا ایک نیا پوسٹر شیئر کیا اور انہوں نے ٹریلر کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کیا گیا ہے جو کہ 5 ستمبر ہے۔
پوسٹر میں بیبو خونخوار نگاہوں سے کسی کو دیکھ رہی ہیں اور اس کے پیچھے ایک لڑکی کھڑی ہے جس کے تاثرات پریشان نظر آرہے ہیں۔
سوجوئے گھوش کی ہدایت کاری میں بننے والی، جانے جان جاپانی مصنف ہیگاشینو کیگو کے 2005 کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ناول The Devotion of Suspect X کی ہندی موافقت ہے اور یہ OTT پلیٹ فارم پر 21 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔
فلم کے اہم کرداروں میں کرینہ کپور خان، جئے دیپ اہلوت، اور وجے ورما شامل ہوں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















