Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بچپن سے ہی جلد شادی کرنے کا شوق تھا، اداکارہ اقرا عزیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ اقرا عزیز نے کہا ہے کہ اُنہیں بچپن سے ہی جلد شادی کرنے کا شوق تھا۔

ماضی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ اقرا عزیز کا کہنا تھا کہ اُنہیں بچپن سے ہی جلد شادی کرنے کا شوق تھا اور اسی طرح انہیں بچے پیدا کرنے کا بھی شوق تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by IQRA AZIZ HUSSAIN (@iiqraaziz)

انہوں نے کہا تھا کہ وہ بچپن سے ہی بچوں کے ساتھ کھیلتی اور رہتی آئی ہیں، اس لیے انہیں بچے پیدا کرنے کا بھی شوق تھا اور وہ کسی بھی انجان بچے کے ساتھ بھی اس طرح گھل مل جاتی ہیں کہ بچے کو احساس تک نہیں ہوتا کہ وہ دوسری خاتون کے ساتھ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شوہر ان سے 10 نہیں بلکہ 11 سال بڑے ہیں اور انہیں ان سے شادی کر کے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

اداکارہ اقرا عزیز کے مطابق زائد العمر شخص کے پاس تجربہ زیادہ ہوتا ہے، انہوں نے زندگی اور دنیا کو اچھی طرح سمجھ رکھا ہوتا ہے، اس لیے وہ متعدد مسائل میں رہنمائی کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ شوہر کے زائد العمر ہونے کی وجہ سے وہ ان سے متعدد مشورے لیتی ہیں، جس کا انہیں فائدہ ہوتا ہے اور ہر کسی کو خود سے زائد العمر مرد سے شادی کرنی چاہیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by IQRA AZIZ HUSSAIN (@iiqraaziz)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں