Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف اداکارہ پلاسٹک سرجری غلط ہونے کے سبب انتقال کر گئیں

ارجنٹائن کی اداکارہ و ماڈل سلوینا لونا پلاسٹک سرجری غلط ہونے کے سبب انتقال کر گئیں۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن کی ماڈل اور اداکارہ سلوینا لونا 43 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

 سلوینا لونا اسپتال میں داخل تھیں اور 2011 میں کروائی جانے والی ایک پلاسٹک سرجری کے غلط ہو جانے کے سبب  گردوں کی بیماری میں مبتلا تھیں۔

سلوینا لونا کے وکیل نے اداکارہ کی موت کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کی جانب سے امید نہ ہونے کا بیان دینے کے بعد اداکارہ کے خاندان کے افراد نے اسے لائف سپورٹ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔

 

---فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا

 

دوسری جانب اداکارہ کے خاندان اور دوستوں کی جانب سے لونا کی موت پر کہنا ہے کہ ہم نے ہمیشہ لونا سے محبت کی ہے، ہم ہمیشہ لونا سے محبت کریں گے، وہ ہماری زندگی کی آخری سانسوں تک ہمارے ساتھ رہے گی۔

واضح  رہے کہ اداکارہ لونا نے 2011 میں ایک پلاسٹک سرجری کروائی تھی، اس دوران اُن کے جسم میں کچھ زہریلے مادوں کا استعمال کیا گیا تھا جس کے بعد سے وہ صحت سے متعلق متعدد پیچیدگیوں کا سامنا کر رہی تھیں۔

لونا طویل عرصے سے علیل تھیں اور اِنہیں اپنی زندگی برقرار رکھنے کے لیے ہفتے میں تین ڈائیلاسز سیشنز سے گزرنا پڑتا تھا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں