Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک بھارت میچ؛ گلوکار عاصم اظہر کا قومی کرکٹر شاہین آفریدی کے لئے خصوصی پیغام  

ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے موقع پر معروف پاکستانی گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے قومی کرکٹر شاہین آفریدی کے لئے خصوصی پیغام جاری کردیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے آغاز میں ہی شاہین شاہ آفریدی نے چوتھی گیند پر بھارتی کپتان روہت شرما کو کلین بولڈ کردیا۔ وہ 11 رنز بناسکے۔

اپنے اگلے اوور کی تیسری گیند پر شاہین آفریدی نے ویرات کوہلی کو بھی بولڈ کر کے پویلین واپس بھیج دیا۔وہ صرف 4 رنز بناسکے۔

کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کی اس بہترین کارکردگی پر گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اُن کی تعریف کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں عاصم اظہر نے لکھا کہ شاہین کیا تم جادوگر ہو؟ 2 آؤٹ اور پھر 1 کا واپس آنا ہندوستانی کپتان کو سیٹ کرنے کا کیا طریقہ ہے!

واضح رہے کہ اس وقت پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ جاری ہے، بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں