Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موجودہ دور میں بے وفائی بہت عام ہو گئی ہے، اداکارہ ریشم

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں بے وفائی بہت عام ہو گئی ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ ریشم نے مردوں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by therealresham (@therealresham)

ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی مرد بے وفائی کرتا ہے اور کسی رشتے کو ختم کرنا چاہتا ہے تو وہ کوئی معقول بہانہ بنائے گا، وہ کالز وصول کرنے سے گریز کرے گا، نظر انداز کرے گا اور بے حسی کا مظاہرہ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ مرد یہ سب سامنے والے کے پریشان کن رویے کا سہارا لینے کے لیے کرتے ہیں، تاکہ ان کے اس رویے پر کوئی سخت ردِ عمل سامنے آئے اور پھر وہ اس کو بنیاد بنا کر رشتہ ختم کر سکیں۔

ریشم کے مطابق بدقسمتی سے دورِ حاضر میں بے وفائی بہت عام ہو گئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by therealresham (@therealresham)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں