بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے نئے لک سے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کچھ نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں جسے دیکھ کر وکی کوشل اور دیگر مشہور شخصیات نےاپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
View this post on Instagram
ان تصاویر میں کترینہ کو خوبصورت دیسی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے اور ساتھ میں ان کا خوبصورت انداز بھی قابل دید ہے۔
اداکارہ کی ان تصاویر پر ان کے شوہر اور اداکار وکی کوشل سمیت مختلف شخصیات نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ نے روایتی لباس میں اپنی نئی تصاویر شیئر کرکے اپنے مداحوں کو خوش کیا ہے ۔
دوسری جانب سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ٹائیگر 3 کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے جس میں دونوں کو جارحانہ انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔
ٹائیگر 3، کی شوٹنگ پوری دنیا میں مختلف مقامات پر کی گئی ہے اور اسے YRF اسپائی یونیورس کی سب سے مہنگی فلم قرار دیا گیا ہے اور یہ فلم اس دیوالی پر ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں ریلیز کی جائیگی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















