Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مداح کے ایڈوانس بکنگ کے متعلق سوال پر شاہ رخ خان نے دیا کرارا جواب

شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ 7 ستمبر کو ریلیز ہونے والی ہے جس کی ایڈوانس بکنگ کا آغاز گزشتہ ہفتے سے ہوچکا ہے۔

اس دوران شائقین اور مداح  فلم کے لئے بہت پرجوش ہیں اور اب تک ہزاروں کی تعداد میں ٹکٹ بھی فروخت کئے جاچکے ہیں تاہم ایک مداح کے سوام نے ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔

حال ہی میں اداکار شاہ رخ خان کی جانب سے سوال جواب کا ایک سیشن کیا گیا جس دوران ایک مداح نے فلم کی ایڈوانس بکنگ کے حوالے سے سوال پوچھا اور کہا کہ ’ جوان کے لیے کتنے ٹکٹ واقعی فروخت ہوئے اور کتنے کی کارپوریٹ بکنگ ہے؟‘‘

 

ظاہر ہے کہ اداکار اپنے مداح کے اس سوال سے خوش نہیں ہوئے اور صارف پر طنز کیا۔ “یہ سوشل میڈیا والی گھٹیا باتیں مت کرو یار۔ سب کے لیے مثبت خیالات اور اچھے جذبات رکھیں۔ زندگی کے لیے بہتر ہے۔

سپر اسٹار شاہ رخ خان اپنی آنے والی فلم جوان کی بڑے پیمانے پر ریلیز کے لیے تیار ہیں۔

اس سال جنوری میں پٹھان کے ساتھ واپسی کرنے کے بعد، اداکار ایک بار پھر اسکرینوں کو آگ لگانے کے لیے تیار ہیں۔

ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں نینتھارا، وجے سیتھوپتی، سانیا ملہوترا، سنیل گروور، پریامانی اور دیگر بھی ہیں۔ اس میں دیپیکا پڈوکون بھی ایک خاص کردار میں نظر آئیں گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں