Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گرل فرینڈ کیلئے مفت ٹکٹ مانگنے پر مداح کو کنگ خان کا کرارا جواب

گرل فرینڈ کیلئے فلم جوان کا مفت ٹکٹ مانگنے پر مداح کو کنگ خان نے کرارا جواب دے کر محبت کا سبق سیکھا دیا۔

شاہ رخ خان کی جوان فلم کی ریلیز میں صرف چند دن باقی ہیں اور مداح اسے دیکھنے کے لئے کافی بے چین ہیں۔

شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر اپنے فینز کے ساتھ ایک لائیو سیشن رکھا ، جس میں انہوں نے سوالات کے جواب بھی دئیے۔

ایک شخص نے شاہ رخ خان سے پوچھا کہ کیا آپ میری گرل فرینڈ کے لیے جوان کا مفت ٹکٹ دے سکتے ہیں؟ میں نکما بوائے فرینڈ ہوں۔

اس پر شاہ رخ خان  نے کہا کہ وہ صرف محبت مفت میں بانٹتے ہیں، ٹکٹ کے تو پیسے ہی لگیں گے!! رومانس میں سستے مت بنو، ٹکٹ خریدو اور گرل فرینڈ کو اپنے ساتھ لے جاؤ۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں