Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کنسرٹ کے دوران نک جونس کا پریانکا چوپڑا کے ساتھ پیار بھرا انداز

کنسرٹ کے دوران نک جونس کا اپنی اہلیہ اور معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ پیار بھرا انداز دیکھ کر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکارہ کو اسٹیج کے قریب کھڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جہاں سے گلوکار بہت آسانی کے ساتھ اپنی اہلیہ کا دیدار کر سکتے ہیں۔

 

ویڈیو میں نک جونس اپنے بھائیوں کے ہمراہ پرفارمنس کے دوران صرف پریانکا چوپڑا کی طرف ہی نظریں کئے ہوئے تھے ۔

ایک مداح کی شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں نک کو پریانکا کا سامنا کرتے ہوئے گانا ‘Love Her’ گاتے ہوئے دیکھا گیا جس سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں میں کتنی محبت ہے اور بہت سے لوگوں نے دعا بھی کی ہے کہ جوڑے کا رشتہ مزید مضبوط ہو۔

 

ایک اور ویڈیو میں، نک کو اسٹیج سے نیچے اترتے اور پریانکا کو ہجوم میں سے گزرنے سے پہلے ایک ہائی فائیو دیتے ہوئے دیکھا گیا۔

 

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پریانکا چوپڑا کو آسٹن، ٹیکساس میں جونس برادرز کے کنسرٹ میں شرکت کرنے سے قبل کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version