Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلم کی ریلیز سے قبل شاہ رخ خان کا تروپتی کا دورہ

ویشنو دیوی مندر میں حاضری کے بعد، سپر اسٹار شاہ رخ خان منگل کی صبح آندھرا پردیش کے شہر تروپتی کا دورہ کیا ہے۔

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان، جو اپنی آنے والی فلم جوان کی ریلیز کی تیاری کر رہے ہیں، نے ساتھی اداکارہ نینتارا اور بیٹی سہانا خان کے ساتھ تروپتی میں سری وینکٹیشور سوامی مندر کا دورہ کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

اس دوران کنگ خان کو سفید قمیض، دھوتی اور اوپری کپڑے پر مشتمل روایتی لباس پہنے ہوئے دیکھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے۔

اس موقع پر جوان کی شریک اداکارہ نینتھارا، ان کے شوہر وگنیش شیون کے ساتھ بھی مندر میں پوجا کرتے نظر آئے۔

خیال رہے کہ فلم جوان کی ریلیز، جو 7 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بننے والی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں