Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کرینہ کپور کی او ٹی ٹی ڈیبیو فلم کا ٹریلر جاری

معروف بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کی او ٹی ٹی ڈیبیو فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

اداکارہ ڈیجیٹل اسپیس میں او ٹی ٹی فلم جانے جان کے ساتھ اپنا ڈیبیو کر رہی ہیں، جس میں جے دیپ اہلاوت اور وجے ورما بھی ہیں۔

05 ستمبر کو جانے جان کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے اور 2 منٹ اور 19 سیکنڈ کا یہ ٹریلر فلم کی ایک دلکش جھلک پیش کرتا ہے، جس میں دلچسپ مناظر کو  ایک ساتھ جوڑا گیا ہے۔

 

ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک اکیلی ماں، ایک اسکول ٹیچر، اور ایک پولیس اہلکار، یہ سب ایک قتل کے ذریعے اکٹھے ہوئے ہیں اور ان کی زندگیاں کافی پیچیدہ ہیں۔

سوجوئے گھوش کی جانے جان، ایک پراسرار تھرلر فلم، کیگو ہیگاشینو کے 2005 کے ناول دی ڈیوشن آف سسپیکٹ ایکس کی ایک باضابطہ موافقت ہے۔

سوجوئے گھوش کی یہ فلم 12 ویں اسٹریٹ انٹرٹینمنٹ، ناردرن لائٹس پی کے فلمز، کاپوورسٹا، اور کاوپوسٹا فلمس کے ذریعہ تیار کی گئی ہے۔ بالاجی موشن پکچرز، یہ 21 ستمبر کو نیٹ فلکس پر پریمیئر کے لیے تیار ہے۔ اس فلم میں سوربھ سچدیوا، لن لیشرم، اور کرما ٹکاپا بھی اہم معاون کرداروں میں ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں