Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف پاکستانی اداکار انتقال کرگئے

معروف پاکستانی صحافی ، براڈ کاسٹر، اداکار اور شاعر عظمت انصاری کا انتقال ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگریزی اخبارات میں عظمت انصاری کے ہزاروں مضامین شائع ہوئے۔ انہوں نے اردو اخبارات کے لیے بھی مضامین لکھے۔

بہت سے انگریزی افسانوں اور ناولوں کا ترجمہ بھی کیا۔ یادداشت پر مشتمل کتاب یادوں کے دریچے کو پہلا یو پی ایل انعام بھی ملا۔

انہوں نے انگریزی میں بھی ایک کتاب لکھی اور اپنی شاعری کا مجموعہ بھی شائع کیا۔

عظمت انصاری نے 100 سے زائد ٹی وی ڈراموں میں کام کیا، کئی تحقیقی اسکرپٹ لکھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں