بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار سلمان خان نے اپنے مداحوں کو بڑی خوشخبری سُنادی ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر اداکار سلمان خان کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے دیرا سٹی سینٹر میں اپنا برانڈ آﺅٹ لیٹ کھولنے کا اعلان کردیا۔
View this post on Instagram
مذکورہ ویڈیو کلپ میں اداکار کہتے ہیں میرے پاس آپکے لیے ایک بڑا سرپرائز ہے، دیرا سٹی سینٹر میں ایک برانڈ آﺅٹ لیٹ کھل رہا ہے، مجھے امید ہے کہ آپ کو اسٹور پسند آئے گا اور امید ہے کہ آپ اس تجربے سے لطف اندوز ہوں گے۔
واضح رہے کہ معروف اداکار سلمان خان کو بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں 35 سال مکمل ہوگئے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















