Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فیروز خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا تھا، اداکارہ صرحا اصغر

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ صرحا اصغر نے کہا ہے کہ اُن کا فیروز خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا تھا۔

حال ہی میں اداکارہ صرحا اصغر نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ جلد ہی ڈرامہ سیریل ’اکھاڑا‘ کی شوٹنگ مکمل کرنے والی ہیں جس میں ان کے ساتھ فیروز خان کے علاوہ سونیا حسین، حنا آفریدی، فراز فاروقی اور ندا ممتاز شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ ڈرامے کی ہدایتکاری انجم شہزاد نے کی ہے، فیروز خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا تھا، انہیں اپنے کام سے بہت لگاؤ ہے، جبکہ انجم شہزاد بھی بہترین ہدایتکار ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار فیروز خان گزشتہ برس سے گھریلو تنازعات میں گھرے ہوئے ہیں، جس کے باعث اداکار نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کی ہوئی تھی۔

تاہم اب ایک بار پھر ڈرامہ سیریل ’اکھاڑا‘ اور ’خمار‘ کے ساتھ اداکار چھوٹے پردے پر واپس آںے کے لئے تیار ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Feroze Khan Abu Sultan (@ferozekhan)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں