Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلال اشرف کا اپنی مرحوم والدہ کے نام جذباتی پیغام

پاکستان کے معروف اداکار بلال اشرف نے اپنی مرحوم والدہ کے نام جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار بلال اشرف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔

شیئر کی گئی پوسٹ میں ایک تصویر ہے جس پر ماں لکھا ہوا ہے۔ تصویر کے کیپشن میں اداکار نے لکھا ہے کہ میری ماں میری دنیا لیکن سب کچھ رب کی مرضی کے مطابق ہوتا ہے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ براہ کرم، میری ماں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

 واضح رہے کہ 16 اگست کو ڈائریکٹر احتشام الدین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اس افسوسناک خبر  سے آگاہ کیا تھا کہ بلال اشرف کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے جس کے بعد مداحوں نے اداکار کی والدہ کے انتقال کی خبر پر گہرے دکھ کا اظہار کیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں