Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گلوکارہ آئمہ بیگ ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئیں

پاکستان کی مشہور و معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نامناسب لباس کے چناؤ کے باعث تنقید کی زد میں آگئیں۔

حال ہی میں گلوکارہ آئمہ بیگ نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جسے دیکھنے کے بعد صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aima Baig (@aima_baig_official)

شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئمہ بیگ نے انتہائی غیر مناسب لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے جبکہ انہوں نے اپنے بالوں کو باندھا ہوا ہے۔

گلوکارہ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کو ایک آنکھ نا بھائی اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

کسی نے ان کے لباس کو غیر مناسب کہا تو کسی نے ان کو “پاکستانی عرفی جاوید” قرار دیدیا۔

واضح رہے کہ معروف گلوکارہ آئمہ بیگ اکثر سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن کئی بار انہیں اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں