پاکستانی ٹی وی میزبان و اسلامک اسکالر ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے اپنے مرحوم اور سابق شوہر عامر لیاقت سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں پاکستانی ٹی وی میزبان و اسلامک اسکالر ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں سے متعلق گفتگو کی۔
شو کے دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ وہ آخر کیسے طلاق کے باوجود بھی مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی وفات کے وقت ان کے لئے کھڑی رہیں، بیٹے سے جنازہ پڑھانے کا کہا اور پوسٹ مارٹم کے وقت بھی ثابت قدمی سے جمی رہیں، بہت سے لوگوں کے لئے ایسا کرنا، ساتھ رہتے ہوئے بھی بہت مشکل ہوجاتا ہے؟
سوال کے جواب میں ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے کہا کہ مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کے ساتھ جتنے سال گزارے، اس دوران کبھی ان سے اختلافات نہیں ہوئے، میں نے وہ وقت بھی ساتھ گزارا جب ان کے پاس نوکری نہیں تھی اور اس وقت بھی جب وہ عروج پر تھے۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم ڈاکٹر صاحب کو ہمیشہ کھلے دل کا پایا، نہ تو وہ چاہتی تھیں کہ طلاق ہو اور نہ ہی مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت ایسا چاہتے تھے، یہ اقدام مرحوم نے اپنی دوسری اہلیہ اور ان کے اہل خانہ کے دباؤ میں آکر لیا۔
بشریٰ اقبال نے کہا کہ انہوں نے بچوں کو اپنے والد سے ملنے سے کبھی نہیں روکا اور درحقیقت وہ اپنے بچوں سے آخری دم تک رابطے میں رہے۔ وہ ان سے فون پر بات بھی کرتے تھے اور اپنے پرانے گھر میں جا کر ان سے ملاقات بھی کرتے تھے۔
پاکستانی ٹی وی میزبان نے کہا کہ ان کی دوسری اہلیہ یعنی طوبیٰ انور کو دراصل عامر کے بچوں کے ساتھ تعلقات سے مسئلہ تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















