عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جارہی ہے۔
View this post on Instagram
شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ نے نیلے رنگ کا مغربی لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے جبکہ اُن کو سمندر کے کنارے پر چہل قدمی کرتے ہوئے جا سکتا ہے۔
اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں۔
View this post on Instagram
شئیر کی گئی تصاویر میں مہوش حیات کو کالے رنگ کی ٹی شرٹ میں دیکھا گیا تھا جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔
واضح رہے کہ مہوش حیات نے ٹیلی وژن سے اداکاری کا آغاز کیا تھا اور ابتدائی 5 سال تک وہ صرف ڈراموں میں ہی دکھائی دی تھیں۔
ڈراموں میں ان کی اداکاری کو کافی سراہا گیا اور اپنی بڑھتی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس وقت مہوش حیات نے گلوکاری میں بھی قسمت آزمائی کی اور کوک اسٹوڈیو میں انہوں نے آواز کا جادو بھی جگایا۔
View this post on Instagram
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















