Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی کرکٹ بورڈ نے امیتابھ بچن کو ورلڈ کپ کے میچز دیکھنے کیلئے ’گولڈن ٹکٹ‘ دیدیا

بھارتی کرکٹ بورڈ نے بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن کو ورلڈ کپ کے میچز دیکھنے کیلئے ’گولڈن ٹکٹ‘ دیدیا ہے۔

حال ہی میں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ جے شاہ نے امیتابھ بچن سے خصوصی ملاقات کی اور اُنہیں ورلڈ کپ کے میچز دیکھنے کیلئے گولڈن ٹکٹ دیا یعنی بطور مہمانِ خصوصی مدعو کیا۔

جے شاہ کی امیتابھ بچن کو گولڈن ٹکٹ دیتے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

 

 

واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہوگا جبکہ قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا مچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔

اس میگا ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ یعنی پاک بھارت ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں