Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دھرمیندر کا شاہ رخ خان کی جوان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر نے شاہ رخ خان کو ‘بیٹا ‘ کہتے ہوئے ان کی فلم جوان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جوان کی ریلیز سے قبل ، بالی وڈ کے تجربہ کار اداکار دھرمیندر نے ٹوئٹر پر اپنی اور کنگ خان کی ایک خوبصورت یاد گار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’شاہ رخ، بیٹا جوان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

جوان کو مشہور تامل ہدایت کار ایٹلی کمار نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ اس میں شاہ رخ خان، نینتھارا، وجے سیتھوپتی، اور سانیا ملہوترا شامل ہیں۔

اس میں دیپیکا پڈوکون کا ایک خاص کردار ہے۔ اس فلم کو گوری خان نے ریڈ چلیز کے بینر تلے پروڈیوس کیا ہے۔

جوان 7 ستمبر کو تھیٹر میں تین زبانوں ہندی، تامل اور تلگو میں ریلیز ہونے والی ہے۔

اس کے بعد سپر اسٹار راجکمار ہیرانی کی کامیڈی ڈرامہ ڈنکی میں نظر آئیں گے۔ فلم دسمبر میں کرسمس کے ہفتے کے دوران ریلیز کی جائے گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں