کاشف محمود کا نام کسی تعرف کا محتاج نہیں وہ پاکستانی ٹیلی ویژن کے ایک باصلاحیت اور محنتی اداکار ہیں جنہوں نے اپنی ہی پروڈکشن ڈرامہ آشیانہ سے چھوٹی عمر میں شہرت حاصل کی۔ آشیانہ اس وقت ایک سپر ہٹ ڈرامہ تھا۔
کاشف محمود کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اس میدان میں قدم رکھنے کے لیے کافی جدوجہد کی۔ کاشف محمود نے بہت سی ٹیلی ویژن سیریلز میں بطور ولن بھی کردار ادا کیے، جن میں لنڈا بازار، مورت، بلقیس کور، ناگن، چاند بے داغ نہیں اور رانجھا رانجھا کردی شامل ہیں۔ مشہور شو جی ٹی روڈ میں ان کی عمدہ اداکاری کو مداحوں نے خوب سراہا جبکہ ان کا حالیہ سپر ہٹ ڈرامہ صرف تم تھا۔


کاشف محمود اپنے نوجوان بیٹے ہادی کے ساتھ نجی شادی کی تقریب میں شریک ہوئے جہاں ان سے بیٹے کے اداکاری کے آغاز کے بارے میں سوال کیا گیا کہ کیا وہ بھی اپنے والد کی طرح اداکاری کریں گے تو اس پر کاشف محمود نے بیٹے کی شوبز میں شمولیت کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں اس بارے میں بات کرنا قبل از وقت ہے کیونکہ ہم نے گھر پر اس پر بات نہیں کی، ہاں آج خلیل الرحمان قمر نے بھی اسی حوالے سے بات کی ہے یہ ابھی صرف 17 برس کے اور میں نے ان کے بارے میں نہیں سوچا کہ وہ اداکاری کریں، ابھی یہ چھوٹے ہیں انہیں اپنی زندگی سے لطف اندوز ہونا چاہیے۔ پہلے اسے اپنی پڑھائی مکمل کرنی چاہیے، اسے جم جانا چاہیے۔ ہمارا دور اور تھا اس کے تقاضے الگ تھے اب رجحانات تیزی سے بدل رہے ہیں، پہلے اسے تیار ہونا چاہیے۔ آج خلیل الرحمان قمر نے بھی ہادی سے اداکاری کے حوالے سے کچھ کہا ہے، تو دیکھتے ہیں۔ کاشف محمود کے چھوٹے بیٹے نے کہا کہ میں کچھ نہیں کہہ سکتا، اداکاری کے بارے میں والد جواب دے سکتے ہیں۔ ان کے بیٹے نے یہ بھی کہا کہ وہ اداکاری میں اپنے والد کے علاوہ فیروز خان کو دیکھتے ہیں اور پسند کرتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















