Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیارا اڈوانی نے دھنش کیساتھ رومانوی فلم سائن کرلی؟

بالی وڈ اداکارہ کیارا اڈوانی نے دھنش کیساتھ رومانوی فلم سائن کرلی۔

تیرے عشق میں رانجھانا اور اترنگی رے کے بعد آنند ایل رائے کی تامل سپر اسٹار دھنش کے ساتھ تیسری فلم ہوگی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکار آنند ایل رائے اس رومانوی فلم تیرے عشق میں تامل سپر اسٹار دھنش کے مدمقابل کیارا اڈوانی کو کاسٹ کرنے کےلئے بات چیت کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس فلم میں دھنش کے کردار کا نام شنکر رکھا جائے گا اور یہ فلم ایئر فورس کے پس منظر میں محبت کی کہانی بیان کرے گی۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کیارا اڈوانی کو خاتون کی مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے شامل کیا جا رہا ہے۔ تاہم، یہ بھی واضح رہے کہ اس حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی اعلان نہیں ہوا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں