Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وائرل چیلنج معروف ٹک ٹاکر کی جان لے گیا

ٹک ٹاک کے ’ون چپ چیلنج‘ کے باعث معروف ٹک ٹاکر کا انتقال ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست میساچوسٹس کے ایک ہائی اسکول میں گزشتہ جمعہ کو دسویں جماعت کا طالبعلم مبینہ طور پر ’ون چپ چیلنج‘ میں حصہ لینے کی وجہ سے انتقال کر گیا۔

ون چپ چیلنج ٹک ٹاک پر ان دنوں کافی وائرل ہورہا ہے جس میں ’پاکوئی‘ نامی کمپنی کا مصالحے دار چپس کھانا ہوتا ہے۔

کمپنی لوگوں کو چیلنج کرتی ہے کہ وہ اس اسنیک کو کھانے کے بعد مرچوں کا اثر کم کرنے کیلئے کچھ بھی کھانے یا پینے سے خود کو روکے رکھیں تاکہ انکی برداشت کرنے کی صلاحیت کا امتحان لیا جاسکے۔

14 سالہ ہیرس کو اسکول میں اسکے دوست نے یہ چیلنج کرنے کو کہا تھا جس پر اس نے اپنے دوست کی جانب سے دیے گئے انتہائی مصالحے دار چپس کھالیے جس سے اسکے پیٹ میں درد شروع ہوگیا۔

 

فوٹو: فائل

 

نوجوان کی والدہ کا کہنا ہے کہ بیٹے کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسکول سے فون آیا تھا جس کے بعد وہ اسکو گھر پر لے آئے۔ ہیرس نے کچھ دیر بعد خود کو بہتر محسوس کرنا شروع کردیا تھا۔

والدہ کا کہنا ہے کہ وہ باسکٹ بال کھیلنے کیلئے باہر جانے کا ارادہ کر رہا تھا کہ اس دوران اسکی طبیعت پھر خراب ہوئی جس پر اسکو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ انتقال کرگیا۔

پولیس نے نوجوان کی موت کے حوالے سے کارروائی شروع کردی ہے تاہم موت کی وجہ کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چیلنج کی پروموشنل ویب سائٹ پر ایک انتباہ میں کہا گیا ہے کہ یہ چپس صرف بالغ افراد کے لیے ہیں جبکہ ساتھ ہی یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ اسکو کھانے کے بعد سانس لینے میں دشواری، بے ہوشی یا متلی کی صورت میں طبی امداد حاصل کریں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں