پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر کا نیا گانا چند ماہیا ریلیز کردیا گیا ہے۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے ایک باہر پھر ” چند ماہیا” کے نام سے اپنا نیا گانا ریلیز کر دیا ہے۔
چند ماہیا گیت کو یونیورسل لیبل کے بینر تلے ریلیز کیا گیا ہے اور اس کو کو سوشل میڈیا پر اب تک بے حد مقبولیت مل رہی ہے۔
گانے کی ریلیز پر گلوکار عاصم اظہر کا کہنا ہے کہ یہ گانا محبت کی نشانی ہے۔ میں کچھ ایسا تخلیق کرنا چاہتا تھا جو لوگوں کے ساتھ گہرے اور جذباتی سطح پر تعلق قائم کرے۔
انہوں نے کہا کہ’چند ماہیا’ صرف ایک گانا نہیں ہے، یہ ایک تجربہ ہے۔ مجھے امید ہے کہ جو بھی گانا سنے گا اسے بے حد پسند آئے گا۔
گانے کی شاعری، میوزک کمپوزیشن اور پروڈکشن عاصم اظہر نے کی ہے جبکہ عاصم اظہر کے علاوہ علی رضا، حسن علی بطور میوزک کمپوزر، رامس علی بطور لیریسسٹ اور سلمان نصیر نے بطور میوزک پروڈیوسر اپنے فرائض انجام دیئے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















