بالی وڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار کی فلم ’مشن رانی گنج‘ کاموشن پوسٹر ریلیز کر دیا گیا ہے۔
یہ فلم رواں سال 6 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی ، جس کا پہلا پوسٹر اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔
فلم، مشن رانی گنج: دی گریٹ بھارت ریسکیو کا دلکش موشن پوسٹر ایک بہادر ریسکیو آپریشن کی جھلک پیش کرتا ہے، جو ناظرین کو کوئلے کی کان کے اندر 350 فٹ گہرائی میں لے جاتا ہے جہاں 65 کان کن پھنس گئے تھے اور زندگی و موت کی جنگ لڑ رہے تھے۔
اس فلم میں اکشے کمار ہندوستان کے سب سے بڑے ریسکیو مشن کے ہیرو بہادر جسونت سنگھ گل کا کرداد ادا کر رہے ہیں۔
اکشے کمار نے پوسٹر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ “1989 میں، ایک شخص نے ناممکن کو حاصل کر لیا۔”
View this post on Instagram
View this post on Instagram
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















