Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی کا کارڈ وائرل ہوگیا

بالی وڈ اداکارہ اور پریانکا چوپڑا کی کزن پرینیتی چوپڑا کی راگھو چڈھا سے  شادی کا دعوت نامہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

اس جوڑی کی شادی کی تقریبات 17 ستمبر سے بھارتی ریاست راجستھان کے شہر ادے پور میں شروع ہونے والی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق شادی اور اس سے منسلک تقریبات ’دی لیلا پیلس‘ ادے پور میں ہوں گی۔

 پیلس میں صرف قریبی خاندان کے افراد اور دوست ہی رہیں گے جبکہ دیگر مہمانوں کے لیے پیلس کے ارد گرد کے تمام لگژری ہوٹلوں کی بکنگ کروالی گئی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version